Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

پاسپورٹ کے تاخیر سے اجراء پر صارفین کو ارجنٹ فیس واپس دینے کی ہدایت

ملک بھر میں پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا معاملہ حل نہ ہوسکا
شائع 20 نومبر 2023 09:34pm

وفاقی محتسب نے پاسپورٹ کے تاخیر سے اجراء پر صارفین کو ارجنٹ فیس واپس کرنے اور زیر التواء پاسپورٹ جلد جاری کرنے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔

ملک بھر میں پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا معاملہ حل نہ ہوسکا، وفاقی محتسب کی ٹیم نے جی ایٹ اور جی 10 پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا۔

ارجنٹ فیس بھرنے کے باجود تاخیر پر ڈی جی پاسپورٹ نے سرزنش کرتے ہوئے پاسپورٹ کے تاخیر سے اجراء پر صارفین کو ارجنٹ فیس واپس دینے کی ہدایت کردی۔

ڈی جی پاسپورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو معاملات کا جائزہ لے کر بیگ لاک ختم کرنے کی ہدایت کی۔

جی ٹین پاسپورٹ آفس میں انتظامات کو مؤثر بنانے کے بھی احکامات جاری کردیے گئے۔

مزید پڑھیں

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو 11 ممالک میں بغیر ویزا جانے کی اجازت

ایک ہفتے میں 5 لاکھ پاسپورٹ کا اجراء زیرِ التوا

اسلام آباد

Passport

Passport Office

Wafaqi Mohtasib

Federal Ombudsman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div