Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

سائفر کیس: ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باعث سماعت 23 نومبر تک ملتوی

سماعت سے قبل وکلا کی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود سے مشاورت
اپ ڈیٹ 21 نومبر 2023 10:46am
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو:فائل
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو:فائل

سائفر کیس کی سماعت سے قبل وکلا نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود سے مشاورت کی، جب کہ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باعث کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئیسماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔

عمران خان کے خلاف ایک مقدمہ تھانہ کھنہ اور 2 مقدمات تھانہ بہارہ کہو میں درج ہیں، تینوں تھانوں کے ایس ایچ اوزریکارڈ لے کر اڈیالہ جیل پہنچے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا اور بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت پہنچ گئے، جب کہ عمران خان کی تینوں بہنیں اور شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور دونوں بیٹیاں بھی اڈیالہ جیل آئیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمودکےخلاف سائفر کیس کی سماعت شروع ہونے سے قبل وکلا نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود سے مشاورت کی۔

عدالت نے ہائیکورٹ کے حکم امتناع کےباعث سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔

imran khan

cypher case Imran Khan

Cypher case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div