Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

بھارتی خاتون نے سب سے زیادہ دانت رکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

گنیز بک میں نام آنے کے بعد خاتون اضافی دانت نہ نکلوانے کے فیصلے سے خوش
شائع 21 نومبر 2023 12:08pm
تصویر- گینیز ورلڈ ریکارڈ
تصویر- گینیز ورلڈ ریکارڈ

دانت 32 ہوتے ہیں، لیکن اکثراوقات بہت سے لوگوں کی عقل داڑھ ہی نہیں نکل پاتی جسے ملا کر یہ گنتی پوری سمجھی جاتی ہے۔ تاہم ایک خاتون ایسی بھی ہیں جن کے ایک نہ دو پورے 38 دانت ہیں۔

کلپنا بالن نامی بھارتی خاتون نے سب سے ذیادہ 38 دانتوں کے ساتھ گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ یہ ایک نارمل انسان کے دانتوں سے تعداد میں چھ زیادہ ہیں۔

بھارت میں 26 سالہ خاتون کے چار اضافی جبڑے (نچلے جبڑے) اور دو اضافی میکسیلر (اوپری جبڑے) دانت ہیں۔

کلپنا کے اضافی دان بچپن سے ہی ان کے دانتوں کے پیچھے نکلنا شروع ہوگئے تھے۔ لیکن وہ تکلیف نہیں دیتے تھے۔

لیکن اب ب وہ کچھ کھاتی ہیں تو اضافی دانت ان کے لیے مسئلہ پیدا کرتے ہیں۔ کیونکہ کھانا اکثر ان دانتوں کے درمیان پھنس جاتا ہے.

کلپنا نے انکشاف کیا کہ ان کے والدین اس وقت حیران رہ گئے تھے جب انہوں نے پہلی بار ان کے اضافی دانتوں کونکلتےدیکھا اور انھوں نے فورا نکلوانے کے لئے کہا۔

لیکن کلپنا کے ڈینٹسٹ نے مشورہ دیا کہ ’وہ دانتوں کے مزید بڑھنے تک انتظار کریں کیونکہ انہیں اس عمر میں اتنی آسانی سے نہیں نکالا جا سکتا تھا۔‘

اور پھر کلپنا نے ان دانتوں کو نہ نکلوانے کا فیصلہ کیا۔اس عالمی ریکارڈ کو حاصل کرنے کے بعد، کلپنا کا کہنا ہے کہ ’وہ اپنے فیصلے سے خوش ہیں۔‘

خاتون کے مطابق، ’ گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ٹائٹل حاصل کرنے پر میں بہت خوش ہوں کیونکہ یہ میری زندگی بھر کی کامیابی ہے.’

##مزید پڑھیں

بھارت:مردوں کی تصاویر بنانے کا عجیب و غریب پیشہ

بھارت :سونے کی ٹی شرٹ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

گنیز بُک میں نام آنے سے قبل ہی 104 سالہ ڈورتھی چل بسیں

کلپنا بالن نے منہ میں سب سے زیادہ دانت ہونے کا خواتین کی کٹیگری میں عالمی ریکارڈ قائم کیاہے۔

اضافی دانتوں کی موجودگی کے لیے طبی اصطلاح ہائپرڈونٹیا یا پولیڈونیا ہے. دنیا کی 3.8 فیصد آبادی کے پاس ایک یا ایک سے زیادہ سپرنیومری دانت ہیں۔

دانتوں کا اس طرح نکلنا کئی موروثی حالات سے بھی وابستہ ہو سکتا ہے جس میں گارڈنر سنڈروم ، فیبری بیماری اور کلیڈوکرینیئل ڈاسوسٹوسس شامل ہیں۔

india

Women

lifestyle

most Teeth

26 years mothers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div