Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

نواز، فضل الرحمان ملاقات: ’بلاول کی گفتگو میں بزرگ اور بچےکی سوچ کا فرق نظر آرہا ہے‘

جے یو آئی رہنما کی نوازشریف سے ملاقات، مل کر چلنے کاعزم
اپ ڈیٹ 21 نومبر 2023 07:15pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بلاول نے بزرگوں کے حوالے سے پیغام اپنے والد کو دیا۔

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے اور دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئی، نواز شریف نے مولانا کی خوشدامن کے انتقال پرتعزیت کی۔ ملاقات میں شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔

ملاقات میں آئندہ انتخابات اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت میں بھی اکٹھے رہے ہیں، ہم نے مل کر لمبی جدوجہد کی ہے، ناجائزحکومت کے خلاف جدوجہدمیں بھی ساتھ رہے، اور مستقبل میں ن لیگ کے ساتھ مل کر چلیں گے، جب کہ دیگر جماعتوں سے بھی ہمارے روابط رہیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں ہم آہنگی کا ماحول بنا تھا، ملک میں سازشیں ابھی تک ہورہی ہیں، یہ سازشیں دوبارہ سر نہ اٹھا سکیں سب کو سوچنا ہوگا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ بلاول بھٹو نہیں جانتے کہ ماضی میں ہم نے کیا کچھ دیکھا اور سنا، ہماری سیاست بچوں کےحوالے نہیں ہونی چاہئے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے بزرگوں کے حوالے سے پیغام اپنے والد کو دیا، ان کی گفتگو میں بزرگ اور بچے کی سوچ کا فرق نظر آ رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب کسی متنازع الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہم نے پی پی کے خلاف بھی انتہاپسندانہ رویہ اختیار نہیں کرنا، اگر معاملات بن جاتے ہیں تو ٹھیک ورنہ کوشش ہے الیکشن میں تلخی نہ ہو۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ میری گفتگو کا خلاصہ نکالا گیا کہ ہم الیکشن ملتوی کروانا چاہتے ہیں، میرے مخالف امیدواروں نے بھی کہا ہم مہم نہیں چلا سکیں گے، الیکشن کے حوالے سے پیغام الیکشن کمیشن تک پہنچ گیا فیصلہ ان کا ہے۔

Nawaz Sharif

Molana Fazal ur Rehman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div