Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

بل گیٹس پوشیدہ تاریخ جاننے کیلئے گٹر میں اُترگئے

'اس جگہ کی تاریخ کو سب کے سامنے لانے کے لئے ایسا کیا'
شائع 22 نومبر 2023 01:49pm
تصویر -انسٹاگرام
تصویر -انسٹاگرام

ارب پتی بل گیٹ برسلز کے ’سیوریج سسٹم‘ کی پوشیدہ تاریخ اور عالمی صحت کے حوالے سے گندے پانی کا جائزہ لینے کے لیے ٹوائلٹ کے عالمی دن پرایک گٹر میں اترگئے

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہےجس میں بل گیٹس گٹر میں اترتےنظر آرہے ہیں۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر ہر کسی کے ذہن میں یہ سوال آ رہا ہے کہ بل گیٹس گٹر میں کیوں اترے۔

بل گیٹس نے برسلز کے گٹرکے اندر اتر جانے کے حوالے سے کہا ہکہ ’انھوں نے اس جگہ کی تاریخ کو سب کے سامنے لانے کے لئے ایسا کیا ہے۔‘

وہ برسلز میں ایک ’زیر زمین سیوریج سسٹم‘ میں داخل ہوئے اور وہاں کام کرنے والے لوگوں سے اس کی تاریخ کے بارے میں بات کی۔

بل گیٹس نے اس پورے واقعے کی ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتئ ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ وہ ٹوائلٹ کے عالمی دن کے موقع پر برسلز کے سیوریج سسٹم کی تاریخ جاننے آئے ہیں۔

گیٹس نے مزید کہا کہ ’انہوں نے عالمی صحت میں پانی کے بہترین کردار کے بارے میں جاننے کی کوشش کی ہے۔‘

سیور کے اندر بل گیٹس نے وہاں موجود سائنس دانوں سے بات کی جس میں انہوں نے شہرمیں پانی کے کنویں کے نظام کے بارے میں بھی معلوم کیا۔

وہاں سیوریج اور ٹریٹمنٹ پلانٹس کا 200 میٹر طویل نیٹ ورک ہے جہاں پورے شہر کا فضلہ پراسیس کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

دنیا پر ’بائیو ٹیررازم‘ کا خطرہ منڈلا رہا ہے: بل گیٹس

کیا بل گیٹس سورج کی روشنی روکنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس نے منگنی کرلی

انھوں نے وہاں موجود پلانٹ کے سسٹم کے بارے میں بتایا کہ ’یہ بہت پرانا سسٹم ہے اور اس سے لوگوں کو بہت فائدہ ہوا ہے۔‘

سال 1800 میں شہر میں سیوریج کا گندا پانی براہ راست ندی میں چھوڑدیا گیا جس کی وجہ سے کئی طرح کی بیماریاں پیدا ہوئیں۔

اس طرح کے مسائل کی روک تھام کے لیے شہر کے وسط سے ہوتے ہوئے برسلز میں سیوریج کا نیٹ ورک بنایا گیا۔

TECHNOLOGY

Bill Gates

Brussels

Microsoft founder

scientist

lifestyle

World Toilet Day

Former CEO Microsoft

sewer System

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div