Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
28 Shawwal 1445  

آئی سی سی کے نئے قوانین کے تحت ٹرانس جینڈرز کی خواتین کے مقابلوں میں شرکت پر پابندی

آئی سی سی کی پہلی ٹرانس جینڈر کھلاڑی ڈینیئل میک گیہی اب شرکت نہیں کرسکیں گی
شائع 22 نومبر 2023 03:22pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کے بین الاقوامی مقابلوں میں ٹرانس جینڈرز کی شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔

ای ایس پی این کے مطابق آئی سی سی بورڈ کی جانب سے نئے قوانین منظور کیے گئے ہیں جن کے تحت کوئی بھی کھلاڑی جو مرد سے خاتون بنا ہو یا کسی بھی اور طرح سے مردانہ بلوغت سے گزرچکا ہو، اسے خواتین کے بین الاقوامی کرکٹ ایونٹس میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

آئی سی سی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ بےشک وہ کھلاڑی کسی سرجری یا صنفی تفویض کے علاج سے گزر کر آیا ہو، اسے شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

نئے قوانین و ضوابط ک باعث آئی سی سی کی پہلی ٹرانس جینڈرکھلاڑی ڈینیئل میک گیہی جو رواں سال کے آغازمیں انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے سامنے آئیں تھیں اب خواتین کے بین الاقوامی کھیلوں میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ڈینیئل مک گیہی نے 2020 میں اپنی جنس مرد سے عورت میں تبدیلی کروائی تھی، پھر2021 میں وہ اس حوالے سے دیگر طبی مرحلوں سے گزریں۔آئی سی سی نے31 اگست کو تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ میک گیہی نے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے لیے اہلیت کے معیار کو پورا کر لیا ہے۔

میک گیہی نے جنوبی امریکی خواتین کی چیمپئن شپ میں کینیڈا کے لیے چار میچ کھیلے ہیں لیکن اس ٹورنامنٹ کو بین الاقوامی حیثیت حاصل نہیں تھی۔

Transgenders

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

ICC MEN'S CRICKET WORLD CUP TEAM

TRANGENDERS ICC RULES

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div