Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
27 Shawwal 1445  

پاکستان نے برکس بلاک 2024 میں شمولیت کے لیے باضابطہ درخواست دے دی، ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق

پاکستان برکس میں شمولیت کے لیے روس سے تعاون کا خواہاں
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2023 04:55pm

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے برکس بلاک 2024 میں شمولیت کے لیے باضابطہ درخواست دے دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ روس اور چین رکنیت حاصل کرنے میں پاکستان کی مدد کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے یہ فیصلہ جوہانسبرگ میں برکس سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لینے کے بعد کیا۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں برکس کی طرف سے ہماری درخواست پر عمل کیا جائے گا۔

گزشتہ روز روسی خبر رساں ایجنسی ”تاس“ نے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان نے برکس بلاک 2024 میں شمولیت کے لیے درخواست دے دی ہے اور پاکستان روس سے برکس میں شمولیت کے لیے تعاون کا خواہاں ہے۔

”تاس“ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، روس میں پاکستان کے نئے سفیر محمد خالد جمالی نے کہا تھا کہ ان کا ملک رکنیت کے عمل کے دوران روس کی مدد پر اعتماد کر رہا ہے۔ 2024 میں اس گروپ کی صدارت روس کے پاس ہے۔

پاکستانی سفیر خالد جمالی نے کہا کہ ’پاکستان اس اہم تنظیم کا حصہ بننا چاہے گا اور ہم بالعموم پاکستان کی رکنیت اور بالخصوص روسی فیڈریشن کی حمایت کے لیے رکن ممالک سے رابطہ کر رہے ہیں۔‘

برکس (BRICS)، جو اصل میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ہے، اس میں رواں سال اگست میں 13 سال بعد توسیع کی گئی تھی۔ برکس میں یکم جنوری 2024 سے چھ ممالک کو نئے رکن کے طور پر شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

اس فیصلے کا اعلان جوہانسبرگ میں منعقدہ گروپنگ کے تین روزہ سربراہی اجلاس میں کیا گیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ سعودی عرب، ایران، ایتھوپیا، مصر، ارجنٹائن اور متحدہ عرب امارات ’گروپ کو نئی توانائی اور سمت دیں گے‘۔

یہ بلاک سب سے پہلے 2009 میں ایک غیر رسمی چار ملکی کلب کے طور پر قائم کیا گیا تھا، جنوبی افریقہ ایک سال بعد بورڈ میں آیا۔

پاکستان

BRICS

BRICS 2024 Block

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div