Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کراچی ائرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

پرواز جدہ سے بھارت حیدرآباد دکن جا رہی تھی
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2023 12:12pm
جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ، تصویر— فائل
جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ، تصویر— فائل

کراچی ائر ٹریفک کنٹرول نے مسافرکی طبیعت خراب ہونے پر بھارتی طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

ایک خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر بھارت کی انڈیگو ائرلائن کے طیارے نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کی تھی۔

جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ کراچی کے ایئر ٹریفک کنٹرول نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

پرواز جدہ سے بھارت حیدرآباد دکن جا رہی تھی۔تاہم طبی عملے کی جانب سے معائنے کے بعد بھارتی خاتون مسافر دم توڑ گئی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بھارتی طیارے نے صبح 4 بجکر15منٹ پر کراچی ائر پورٹ پر لینڈ کیا تھا۔

بعد ازاں انڈین ائر لائنز کی پرواز خاتون مسافر کی لاش لے کر آبح 6 بج کر 15 منٹ پر منزل کے لیے روانہ ہوگئی۔

Jinnah International Airport

ٰIndia

indian plane

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div