Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کون سی ٹیم جیتے گی؟ بڑی پیشگوئی کردی گئی

سابق انگلش کرکٹر نے ایک اور پیشگوئی کردی
شائع 23 نومبر 2023 11:24pm

انگلش ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے 2024 کا ٹی 20 ورلڈکپ پاکستان کے جیتنے کی پیشگوئی کردی۔

سوشل میڈیا پر کلب پریری فائر کے اکاؤنٹ پر سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ اور دیگر کے ساتھ سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پاکستان کرکٹ کے حوالے سے گفتگو کی۔

کلب پریری فائر کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا گیا کہ پاکستان کرکٹ کو اس وقت ’افراتفری‘ کا سامنا ہے، واضح طور پر 2024 پر اس ٹیم پر سب کی نظر ہوگی۔

جس پر جواب دیتے ہوئے سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پیشگوئی کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں اگلے سال کھیلا جانے والا ٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان جیتے گا۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ حالیہ کارکردگی کے باوجود پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے اور ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مائیکل وان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں حالیہ تبدیلیوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے محمد حفیظ ٹیم ڈائریکٹر اور وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر کا عہدہ ملنے پر تنقید بھی کی۔

خیال رہے کہ سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے پیش گوئیاں کرتے رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان سال 2021 اور 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے آخری دونوں ایڈیشنز کے ناک آؤٹ مرحلے تک کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہا تھا جبکہ سال 2009 میں یونس کی قیادت میں پاکستان نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے بابر اعظم کی آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل تیاریوں کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی اور پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اپنی تکنیک سے آسٹریلیا کے آئندہ دورے پر بہت زیادہ رنز بنائیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 ورلڈ کپ اگلے سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا۔

babar azam

Pakistan Cricket Team

T20 World Cup

ICC T20 World Cup

adam gilchrist

t20 world cup 2024

MICHAEL VAUGHAN

former english crickter

Club Prairie Fire

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div