Aaj News

ہفتہ, ستمبر 14, 2024  
09 Rabi ul Awal 1446  

ایل این جی کارگو کی خریداری کیلئے ٹینڈرکھول دیاگیا

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو کارگو کیلئے 4 بولیاں موصول
شائع 24 نومبر 2023 07:31pm
ایل این جی کارگو۔ فوٹو:فائل
ایل این جی کارگو۔ فوٹو:فائل

ایل این جی کارگو کی خریداری کیلئے ٹینڈرکھول دیا گیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو کارگو کیلئے 4 بولیاں موصول ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک ایل این جی کارگو کی خریداری کیلئے ٹینڈر کھول دیا گیا ہے، اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو کارگو کیلئے 4 بولیاں موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق 4 بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنی اپنی بولیاں جمع کرائیں، ایل این جی کارگو کے لئے کم سے کم بولی 18.46 اور زیادہ 19.64 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ایل این جی کارگو کی 8 سے 9 جنوری تک ڈیلیوری رکھی گئی ہے۔

LNG