Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

لاہور کے ڈاکڑوں کا بڑا کارنامہ، نوجوان کا کٹا بازو پھر سے جوڑ دیا

ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریض کی ہڈیوں اور باریک شریانوں کو جوڑا
شائع 25 نومبر 2023 05:04pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

لاہور کے ڈاکٹروں نے نوجوان کا کٹا ہوا بازو کامیاب سرجری کے بعد جوڑ کر حیران کن کارنامہ انجام دے دیا۔

24 نومبر کو فیصل آباد میں وقار نامی مزدور کا ہاتھ مشین کے اندر آنے سے کٹ گیا، مشین کی زد میں آکر مریض کے بازو کی ہڈی اور شریانیں بری طرح کٹ گئی ۔

زخمی وقار کا ہاتھ صبح ساڑھے سات بجے کٹا، وقار کے لواحقین نے اسے فوری طور پر سول اسپتال فیصل آباد منتقل کیا، سول اسپتال فیصل آباد نے وقار کو ہینڈ اپر لمب سرجری سینٹر سی ایم ایچ لاہور ریفر کر دیا۔

مریض لاہور کے اسپتال دوپہر ایک بجے کے قریب پہنچا اور ڈاکٹروں نے 15 منٹ کے اندر اس کی سرجری شروع کر دی۔

سرجری کرنے والوں میں ڈاکٹر خالد قریشی، ڈاکٹر عطاء الرحمن، ڈاکٹر وحید، ڈاکٹر عاطف عزیز، ڈاکٹر ذیشان طالب، ڈاکٹر شعیب، ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر عثمان شامل تھے۔

ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریض کی ہڈیوں اور باریک شریانوں کو جوڑا اور آپریشن کے بعد مریض کے ہاتھ میں خون کی روانگی شروع ہوگئی۔

اگر کسی کا ہاتھ کٹے یا انگلیاں کٹ جائیں تو ہلز ایک ایسا سینٹر ہے جہاں بیک وقت آرتھوپیڈک پلاسٹک سرجری، نیورو سرجری اور واسکولر سرجری بازو سے جڑے انتہائی ٹرینڈ سپر سپیشلسٹ ڈاکٹرز ایک ہی چھت کے نیچے کام موجود ہوتے ہیں۔

HULS

CMH Lahore

Upper limbs Surgery

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div