Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرائے جائیں، پی ٹی آئی درخواست پر نوٹس جاری

گورنر اور نگراں صوبائی حکومت متنازع ہوچکی، وکیل درخواستگزار کا عدالت میں مؤقف
اپ ڈیٹ 27 نومبر 2023 12:38pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی، اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل اور درخواست گزار وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار وکیل معظم بٹ نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات کرانے کے لئے درخواست دائر اس لیے کہ کیونکہ آرٹیکل 218 (3) کے تحت صاف و شفاف اور غیر جانبدارالیکشن کرانا لازمی ہیں۔

معظم بٹ نے کہا کہ دوسری طرف گورنر اور نگراں صوبائی حکومت متنازع ہوچکی، پی ٹی آئی کو انتخابی مہم کی اجازت نہیں ہے، پارٹی کی مرکزی، صوبائی اور نچلی سطح کی قیادت گرفتار اورانہیں مقدمات سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی ورکرز کنونشن اجازت کیس، حالات خراب ہیں تو الیکشن کیوں ملتوی نہیں کرتے؟ عدالت

بلے کا انتخابی نشان رکھنے کیلئے پی ٹی آئی پر نئی شرط عائد، عمران خان الیکشن لڑیں گے

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا اور سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔

pti

ECP

Peshawar High Court

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div