Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
28 Shawwal 1445  

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 28 اور 29 نومبر کو کویت کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

دونوں ممالک مختلف یادداشتوں پر دستخط کریں گے
اپ ڈیٹ 28 نومبر 2023 08:37am

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ متحدہ عرب امارات کے بعد 28 اور 29 نومبر کو کویت کا دو طرفہ دورہ کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الجابر الصباح اور وزیراعظم شیخ احمد نواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات کی تلاش، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبے میں مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان چھ دہائیوں پر محیط گہرے اور تاریخی تعلقات ہیں، سال 2023 کو دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

Kuwait

Caretaker Prime Minister Anwaar ul Haq Kakar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div