Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائیاں، سنگین جرائم میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار، مقدمات درج

اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کرکے لاہور ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا
شائع 28 نومبر 2023 05:29pm

ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔

ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزمان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے گرفتار کرکے لاہورایئرپورٹ منتقل کر دیا۔

گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے، گرفتارملزمان میں حامد علی اور اعظم شامل ہیں جبکہ ان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔

ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹسسز جاری کیے تھے۔

بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی، این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے، انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لیے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔

FIA

اسلام آباد

fia interpol pakistan

2 suspects arrested

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div