Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

لاہور: پولیس کریک ڈاؤن کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد لائسنس دفاتر پر امڈ آئی

لاہور میں 15روز کے دوران ایک لاکھ 73 ہزار 317 نئے لرنر پرمٹ جاری ہوئے
شائع 29 نومبر 2023 11:16am
لائسنس آفس کے اندر اور باہر کا منظر۔ فوٹو:فائل
لائسنس آفس کے اندر اور باہر کا منظر۔ فوٹو:فائل

لاہور میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے لائسنس دفاتر کا رخ کر لیا۔

لاہورمیں شہریوں کی بڑی تعداد لائسنس کے حصول کیلئے دفاترکے باہر جمع ہے جہاں لمبی لمبی قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق شہر کے 08 پولیس خدمت مراکز 24/7 کام کررہے ہیں، اور مجموعی طور پر 34 پولیس خدمت مراکز سے شہری استفادہ کررہے ہیں۔

سی ٹی او نے بتایا کہ اب تک لاہور میں بغیرلائسنس 05 ہزار 902 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے، اور 5 ہزار 778 کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

سی ٹی او کا کہنا تھا کہ لرنر پرمٹ، زائد المیعاد لائسنس اور انٹرنیشنل لائسنس رکھنے والوں پر مقدمات درج نہیں کروا جارہے، آگاہی کے باوجود لرنر پرمٹ پر گاڑی چلانے والوں پر 2،2 ہزارجرمانے عائد کئے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

بغیر لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوں کو فوراً گرفتار کرنے کا حکم

ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق، کمسن ڈرائیور گرفتار

لاہور: جھگڑے کے بعد جان بوجھ کر کم عمر ڈرائیور کی گاڑی کو ٹکر، 302 کی دفعہ عدالت میں چیلنج

دوسری جانب لاہور میں صرف 15 روز میں ایک لاکھ 73 ہزار317 نئے لرنرپرمٹ جاری کئے جاچکے ہیں، 45 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے لرنر پرمٹ کی تجدید کروائی جبکہ 11ہزار سے زائد شہریوں نے اپنا فریش ڈرائیونگ لائسنس بنوایا۔

اس کے علاوہ 175 گمشدہ لائسنس، 204 انڈورسمنٹ لائسنس، 1200 انٹرنیشنل لائسنس جاری کیے گئے۔

lahore

Driving License

License Offices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div