Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی انوکھی کہانی، شکایت کرنیوالی گاہک کو پہاڑ پر ہیلی کاپٹر سے متبادل جیکٹ فراہم

ویڈیو وائرل ہوتے ہی برانڈ نے کس طرح ایکشن لیا؟
شائع 30 نومبر 2023 04:57pm

جیسے جیسے مارکیٹ میں مقابلہ سخت ہوتا جارہا ہے، برانڈز اپنی شبیہہ کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے نت نئی ترکیبیں اپنانے لگے ہیں اور کسی بھی ناراض صارف کی پریشانی دور کرنے کے لیے فوراً ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایسا ہی ایک امریکی برانڈ ”نارتھ فیس“ بھی ہے جو بیرونی تفریحی مصنوعات بناتا ہے۔

نارتھ فیس نے حال ہی میں ان کی مصنوعات سے ناراض خاتون کی ایک ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے انتہائی قدم اٹھالیا۔

خاتون نے کمپنی کی ”واٹر پروف“ جیکٹ کے ناکارہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ جیکٹ پہننے کے باوجود وہ بھیگ گئی ہیں۔

جین نامی خاتون نے ویڈیو میں کہا، ’میں نے یہ ’رین جیکٹ‘ کچھ دن پہلے خریدی تھی اور اشتہار کے ٹیگ میں لکھا تھا کہ یہ واٹر پروف ہے جیسا کہ بارش کی جیکٹ ہوگی‘۔

کاتون نے کہا کہ باہر بارش ہو رہی ہے اور وہ جیکٹ پہننے کے باوجود بھیگ رہی ہیں۔

اس کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ رقم کی واپسی نہیں چاہتیں لیکن چاہتی ہیں کہ کمپنی اس رین کوٹ کو دوبارہ ڈیزائن کرے اور اسے نیوزی لینڈ کی ہوکر ویلی جھیل کے اوپری حصے تک پہنچائے۔

جیسے ہی یہ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی نارتھ فیس نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ملازم ایک اسٹور سے جیکٹ لے کر اسے پہاڑ پر موجود خاتون تک پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹر سے کود رہا ہے۔

امانڈا گوئٹز نامی خاتون نے دونوں ویڈیوز ”ایکس“ پر پوسٹ کیں۔

ایک فالو اپ ٹویٹ میں، گوئٹز نے کہا کہ برانڈ کی ویڈیو ”ظاہر ہے اسٹیج“ کی گئی تھی۔ انہوں نے لکھا، ’برانڈ کی ویڈیو واضح طور پر اسٹیج کی گئی تھی۔ انہیں مجھ سے رابطہ کرنے، ملنے اور ویڈیو بنانے کے لیے وقت کا بندوبست کرنے کی ضرورت تھی۔ کوآرڈینیشن، رفتار اور بجٹ جس پر عمل درآمد کے لیے درکار ہوتا ہے وہ تعریف کے لائق ہے‘۔

Viral Video

TikTok

North Face

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div