Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

سندھ میں ایچ آئی وی کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز

متاثرین میں خواتین، مرد، بچے اور خواجہ سرا بھی شامل
شائع 01 دسمبر 2023 12:23am
سندھ میں ایچ آئی وی کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ فوٹو ــ فائل
سندھ میں ایچ آئی وی کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ فوٹو ــ فائل

سندھ میں ایچ آئی وی کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 23 ہزار 300 سے زیادہ ہوگئی۔ متاثرین میں خواتین، مرد، بچے اور خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔ مرض پر کنٹرول کے لیے صوبے میں بیس سے زائد سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔

کراچی کے سول اسپتال میں ایچ آئی وی علاج سینٹر کی انچارج ڈاکٹر سمیرا حیدر کا کہنا ہے کہ ضروری احتیاط کے ذریعے موذی مرض سے بچنا ممکن ہے۔

ایچ آئی وی وائرس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ ایڈز میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ ایک ہی سرنج کا بار بار استعمال، متاثرہ مریض کے زیراستعمال سرجیکل آلات، اسکریننگ کے بغیر خون کی منتقلی یا ایڈز متاثرہ شخص سے جنسی تعلق ایچ آئی وی وائرس پھیلانے کا باعث بن سکتا ہے۔

سندھ میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد تیئس ہزار تین سو سے زیادہ ہے، جن میں متاثرہ مردوں کی تعداد تیرہ ہزار سے زائد ہے جبکہ متاثرہ خواتین کی تعداد تین ہزار سات سو چونسٹھہ ہے۔

بدقسمتی سے ایک ہزار چار سوترپن بچے، نو سو اٹھارہ بچیاں اور سات سو دس خواجہ سرا بھی اس موذی مرض میں مبتلا ہیں۔

حکومت سندھ کے ایچ آئی وی ایڈز کنٹرول پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر سکندر کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی ایڈز کے علاج کے لیے سندھ میں بیس سے زیادہ مراکز کام کر رہے ہیں۔ کراچی میں آٹھ، لاڑکانہ، سکھر، شہید بینظیرآباد، میرپور خاص اور حیدرآباد میں ایک ایک سینٹر قائم ہے۔

حکومت سندھ کے ایچ آئی وی پروگرام کے تحت موذی مرض میں مبتلا شخص پورے پاکستان میں کہیں بھی اپنا علاج اور تشخیص مفت کرا سکتے ہیں۔

health tips

healthy lifestyle

HIV AIDS

Larkana hiv outbreak

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div