Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

حلقہ بندیوں میں اندرون سندھ کی 2 سیٹیں کراچی کودی گئی ہیں، خورشید شاہ

ن لیگ کے پاس کوئی راستہ نہیں اس لئے اتحاد میں شامل ہورہی ہے، رہنما پی پی پی
شائع 05 دسمبر 2023 03:22pm

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں میں اندرون سندھ کی 2سیٹیں کراچی کودی گئی ہیں، لیکن ہم نے شور نہیں مچایا، نواز لیگ کے پاس کوئی اورراستہ نہیں اس لئے اتحاد میں شامل ہورہی ہے۔

سکھر میں پریس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اور کہا جا رہا ہے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جارہی، حلقہ بندیوں کے حوالے سے جوعدالت جانا چاہتا ہے بھلے جائے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں میں اندرون سندھ کی 2 سیٹیں کراچی کودی گئی ہیں، لیکن ہم نے تو2 سیٹوں پر شور نہیں مچایا۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے 8 فروری کو انتخابات ہو جائیں، بہتری کی امید رکھنی چاہیے، الیکشن ملتوی ہونے کی کوئی گنجائش نہیں، ہم نے ہر وقت الیکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران ماضی میں بھی الائنس بنتے رہے ہیں، نواز لیگ کے پاس کوئی اورراستہ نہیں اس لئےاتحاد میں شامل ہورہی ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

PPP

khursheed shah

Constituencies

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div