Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

مسلسل جیتنے والا بھارت ورلڈ کپ فائنل کیوں ہارا؟ ہیڈ کوچ نے بی سی سی آئی میٹنگ میں پول کھول دی

حکام نے کپتان روہت شرما اور کوچ راہل ڈریوڈ سے شکست کی وجہ پوچھی تو کیا انکشاف ہوا؟
شائع 05 دسمبر 2023 07:14pm

بھارتی کرکٹ ٹیم اور اس کے کپتان روہت شرما کے لئے ورلڈ کپ کا حصول سب سے بڑا مشن تھا، اس میگا ایونٹ میں روہت اینڈ کمپنی نے سیمی فائنل سمیت لگاتار 10 میچ جیتے، لیکن فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد کئی سوالات اٹھائے گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جب کپتان روہت شرما اور کوچ راہل ڈریوڈ سے شکست کی وجہ پوچھی گئی تو کوچ نے پول کھول دی۔

رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ میں انڈیا کی شکست کے 11 دن بعد بی سی سی آئی حکام نے ٹورنامنٹ میں بھارت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ہیڈ کوچ راہل ڈریوڈ کے ساتھ میٹنگ کی۔

روہت شرما لندن میں موجودگی کی وجہ سے ویڈیو کال کے ذریعے میٹنگ میں شامل ہوئے۔

میٹنگ میں جنوبی افریقہ دورہ کے لئے ٹیموں کے انتخاب اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ، نائب صدر راجیو شکلا سمیت کچھ عہدیداروں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

بھارتی اخبار ”دینک جاگرن“ کی ایک رپورٹ کے مطابق بورڈ حکام نے کوچ راہل ڈریوڈ سے ورلڈ کپ فائنل میں شکست کی وجہ پوچھی۔

رپورٹ کے مطابق ڈریوڈ نے ہار کے لئے احمد آباد کی پچ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

انہوں نے کہا کہ پچ نے اتنا ٹرن نہیں دیا جتنا بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو توقع تھی۔ اس شکست کی سب سے بڑی وجہ یہی تھی۔

خیال رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل میچ کے لئے پرانی پچ استعمال کی گئی تھی۔ یہ میچ اس پچ پر کھیلا گیا تھا، جس پر اس سے پہلے بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ ہوا تھا۔

پہلی اننگز میں ہندوستانی ٹیم کو مڈل اوورز میں رنز کے لئے جدوجہد کرنی پڑی تھی۔

آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں بلے بازی میں مدد ملی اور انہوں نے 241 رنز کا ہدف 7 اوورز باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا تھا۔

rohit sharma

Rahul Dravid

India vs Australia final

ICC World Cup 2023 Final

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div