Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پشاور: خواجہ سراؤں کو مفت قانونی مدد کیلئے اقدامات کا آغاز

مفت لیگل سہولیات لائرز فار رائٹس نیٹ ورک کے تحت فراہم کی جائیں گی
شائع 05 دسمبر 2023 09:47pm
Anchor’s View - Latest update about transgenders - Aaj News

پشاور: لائرز فار رائٹس نیٹ ورک کے تحت خواجہ سراؤں کو مفت قانونی مدد کے لیے اقدامات کا آغاز ہوگیا ہے۔ مفت لیگل سہولیات میسر آنے سے اس طبقے کو کافی سپورٹ ملے گی۔

پشاور میں خواجہ سرا کمیونٹی کے خلاف قتل اور تشدد کے واقعات تھم نہ سکے، پولیس کے مطابق رواں سال صوبائی دارالحکومت میں تین خواجہ سرا کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

آرزو خان جو خواجہ سرا کمیونٹی کی ڈی آر سی ممبر ہیں ان کا کہنا ہے کہ قانونی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے خواجہ سراؤں کے قاتل با آسانی رہا ہوجاتے ہیں۔

معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایک غیرسرکاری تنظیم نے لائرز فار رائٹس نیٹ ورک کا آغاز کردیا ہے۔ جس کے بعد امید ہے کہ اب خواجہ سراؤں کے قاتل انجام کو پہنچیں گے۔

غیرسرکاری تنظیم سے تعلق رکھنے والی خورشید بانو کا کہنا ہے کہ لائرز فار رائٹس نیٹ ورک کے تحت خواجہ سراؤں کو مفت لیگل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

دوسری طرف وکلاء کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 4 اضلاع میں خواجہ سراؤں کو مفت قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔

سکسٹین ڈیزآف ایکٹی وزم میں محروم طبقوں کے حقوق کے لیے یہ اقدام نہایت قابل ستائش تصور کیا جارہا ہے۔

Transgenders

TRANSGENDER FESTIVAL

Human Rights cell

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div