Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

گزشتہ دو سال کے دوران کونسی اشیاء زیادہ مہنگی ہوئیں

اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے شہری اور دکاندار دونوں پریشان
اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2023 02:32pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

گزشتہ دو سال کے دوران چینی، گھی ،چاول اور دالوں کی ہول سیل قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں فی کلو چینی 80 روپے سے 130 روپے ہوگئی، چائے 1200 سے 1500 جب کہ دال چنا، ماش، مسور اور مونگ کی فی کلو قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لوبیا 250 سے 360 روپے فی کلو تک پہنچ گیا جب کہ سفید چنا پہلے 280 روپے فی کلو تھا جو اب 340 روپے فروخت ہورہا ہے، اس کے علاوہ گھی اور تیل 150 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک ہفتے میں 13 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں، مہنگائی کی شرح 41 فیصد سے زائد ریکارڈ

دسمبر میں مہنگائی کتنی کم ہوگی، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری

یہ ہول سیل مارکیٹ کی قیمتیں ہیں، پرچون میں عوام کو اس سے بھی زیادہ قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے شہری اور دکاندار دونوں پریشان ہیں۔

peshawar

food inflation

Pakistan Inflation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div