Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق درخواستیں ابتدائی سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن میں نئے انٹرپارٹی انتخابات سے متعلق 11 درخواستوں پر سماعت 8 دسمبر کو ہوگی
شائع 06 دسمبر 2023 09:27pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق 11 درخواستیں ابتدائی سماعت کے لیے 8 دسمبر کو مقرر کردیں۔

پی ٹی آئی کے نئے انٹرپارٹی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی انتخابات سے متعلق درخواستیں ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں پر کاز لسٹ جاری کردی۔

جاری کاز لسٹ کے مطابق 8 دسمبر کو پی ٹی آئی کے نئے انٹرپارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی ابتدائی سماعت ہوگی۔

پی ٹی آئی کے انٹرپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے سے متعلق الیکشن کمیشن میں 11 درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

درخواست گزاروں میں اکبر ایس بابر کے علاؤہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما راجہ طاہر نواز، نورین فاروق سمیت دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر پی ٹی آئی نے 3 دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا، جس میں بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین جبکہ عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، اس کے علاوہ یاسمین راشد پنجاب کی صدر اور علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوئے۔

پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے ایک روز قبل انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چلینج کرتے ہوئے سارے عمل کو مشکوک قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

بلا نہیں بچے گا، اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی انتخابات پر اعتراضات اٹھا دیئے

الیکشن کمیشن فتنہ گروں کے انتشار کے بیج بونے کی حوصلہ شکنی کرے، پی ٹی آئی

ECP

اسلام آباد

Akbar S Babar

Election Commission of Pakistan (ECP)

pti intra party election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div