Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
23 Shawwal 1445  

پشاور ہائیکورٹ کا اسد قیصر کو موجودہ درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل، پی ٹی آئی کے وکلاء اور معاون کو سنا جائے گا، عدالت
شائع 07 دسمبر 2023 04:34pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو موجودہ درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب مقدمات کی تفصیل کے لیے کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کی۔

اسد قیصر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک مقدمات میں ضمانت ملتے ہی دوسرے میں گرفتار کیے جاتے ہیں۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سوال اٹھایا کہ ایڈووکیٹ جنرل عدالت کو معاونت فراہم کرتے ہوئے آگاہ کرے کہ کیا کوئی ملزم ایک مقدمے میں گرفتار ہوجائے تو کیا باقی درج مقدمات میں بھی گرفتاری تصور ہوگی، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ عدالتی سوال پر جواب کے لیے وقت دیا جائے ۔

پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ 11 ایسے فیصلے ہیں کہ کسی ملزم کی ایک مقدمے میں گرفتاری کو موجود سارے مقدمات میں تصور ہوگی۔

تاہم عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے جواب کے لیے وقت دے دیا۔

پی ٹی آئی کے دوسرے وکیل سنکدر حیات شاہ نے عدالت سے استدعا کی کہ آج تک درج مقدمات میں اسد قیصر کو مزید گرفتار نہ کیا جائے جس پر عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک اسد قیصر کو آج تک درج مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔

##مزید پڑھیں

اسد قیصر کے ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل منتقل

سابق اسپیکر اسد قیصر ایک اور مقدمے میں گرفتار

عدالت نے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت دی کہ ایڈووکیٹ جنرل تیاری کرلیں جبکہ اس کیس میں معاون بھی مقرر کیا جائے گا اور آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل، پی ٹی آئی کے وکلاء اور معاون کو سنا جائے گا۔

pti

Asad Qaiser

Peshawar High Court

Chief Justice Muhammad Ibrahim Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div