Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

بلاول نے ذوالفقار بھٹو کیس کی کارروائی لائیو دکھانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

صدارتی ریفرنس پر سماعت کل سپریم کورٹ کا لارجر بینچ کرے گا
اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2023 12:57pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کیس کی لائیو ٹیلی کاسٹ کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست بلاول بھٹوکی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دائر کی جس میں کہا گیا کہ صدارتی ریفرنس میرے والد آصف زرداری کی جانب سے دائر کیا گیا۔

سپریم کورٹ میں کل ذوالفقار بھٹو کیس سماعت کے لیے مقرر ہے، ذوالفقار بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت سپریم کورٹ کا لارجر بینچ کرے گا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ کل دسمبر کو ذوالفقار علی بھٹو کیس کی سماعت کرے گا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے اپریل 2011 میں صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

’ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر کی جائے‘

ذوالفقار بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینئر رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کُنڈی نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Bilawal Bhutto

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Zulfiqar Ali Bhutto Reference

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div