Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

جلاؤ گھیراؤ کیس میں یاسمین راشد اور دیگر ملزمان آئندہ سماعت پر طلب

انسداد دہشت گردی عدالت نے مزید کارروائی 8 جنوری تک ملتوی کردی
شائع 12 دسمبر 2023 05:00pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد اور دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ (ن) آفس کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 8 جنوری تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

مزید پڑھیں

یاسمین راشد کی جیل سے الیکشن لڑنے کی حکمت عملی، سیکرٹری لیگل کو ذمہ داریاں سونپ دیں

عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس: یاسمین راشد کی درخواست پر وکلاء حتمی دلائل کیلئے طلب

pti

ATC

lahore

Yasmeen Rashid

umer sarfaraz cheema

Yasmin Rashid

omer sarfaraz cheema

atc lahore

omar sarfaraz cheema

umar sarfaraz cheema