Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

واٹس ایپ تمام صارفین کیلئے اہم میسج فیچر جاری کرے گا

یہ رول آؤٹ اب اینڈروئیڈ، آئی او ایس اور پی سی صارفین کے لیے جاری ہے
شائع 13 دسمبر 2023 09:52am
فوٹو — اے ایف پی/ فائل
فوٹو — اے ایف پی/ فائل

میٹا نے واٹس ایپ کے لیے ایک نئے پن میسج فیچر کا اعلان کردیا جو صارفین کو ہوم ونڈو میں ایک چیٹ کو پِن کرنے کی سہلوت فراہم کرے گا۔

واٹس ایپ کے مطابق پن کیے گئے میسجز صارفین کو گروپ اور انفرادی دونوں چیٹس میں اہم پیغامات کو نمایاں کرنے کی سہولت دیتے ہیں، اس فیچر کو صارفین کے وقت کی بچت کے لیے ڈیزائن کیا گیا تاکہ اہم پیغامات کو تیزی سے تلاش کرنا آسان ہو۔

ٹیک کمپنی نے کہا کہ واٹس ایپ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ٹیکسٹ، پولز، تصاویر، ایموجیز اور بہت کچھ سمیت تمام پیغامات کی اقسام کو پن کیا جاسکتا ہے اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رکھا جاسکتا ہے۔

پِن میسج فیچر کیسے کام کرتا ہے

قابل ذکر بات یہ ہے کہ واٹس ایپ ہوم ونڈو میں پن شدہ چیٹس فکس رہتی ہیں، لیکن چیٹ پن ونڈو میں پیغامات کو کتنے عرصے تک پن کرنا چاہتا ہے اس کے لئے ٹائم فریم مقرر کرنے کی صلاحیت کے بارے میں ایک حد ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق میسجز کو 24 گھنٹے، 7 دن (ڈیفالٹ) یا 30 دن تک ہوم ونڈو پر پن کی جا سکتا ہے، پننگ کے دوران ایک بینر ظاہر ہوگا تاکہ آپ مدت کا انتخاب کرسکیں۔

اس کے علاوہ گروپ چیٹس میں ایڈمن کو اختیار حاصل ہوگا کہ کون میسز کو پن کر سکتا ہے یعنی ہر کوئی یا صرف ایڈمن خود۔

اگر صارف دستی طور پر کسی پیغام کو انپن نہیں کرتے ہیں تو یہ اس کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد خود کو انپن کرے گا۔ تاہم ان پننگ صرف چیٹ کے اوپری حصے میں موجود بینر سے پیغام کو ہٹا دیتا ہے اور اس کے مواد یا رسائی کو متاثر کیے بغیر اسے گفتگو میں اس کی اصل پوزیشن پر واپس کر دیتا ہے۔

اس طرح صارف زیادہ منظم چیٹ کے تجربے کے لئے فرسودہ پیغامات کو ہٹاتے ہوئے اہم معلومات کو آسانی سے دستیاب رکھ سکتے ہیں۔

TECHNOLOGY

WhatsApp

meta

WhatsApp feature

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div