Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

شادی کب کر رہے ہیں؟ صحافی کے سوال پر بلاول کا دلچسپ جواب

’شادی میں نے کرنی ہے یا۔۔۔۔۔'
شائع 13 دسمبر 2023 04:40pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج پشاور میں مصروف دن گزارا، بلاول نے پشاور ہائیکورٹ بار سے خطاب کیا اور انتہائی سنجیدہ گفتگو کی۔

لیکن خطاب کے بعد انہوں نے چند صحافیوں سے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو بھی کی۔

اس دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ شادی کب کر رہے ہیں؟

جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، ’شادی میں نے کرنی ہے کہ آپ نے؟ آپ کو کیا پریشانی ہے؟‘

بلاول نے صحافی سے سوال کیا ،’آپ کی نظر میں کوئی لڑکی ہے جو آپ شادی کا پوچھ رہے ہیں؟‘

Bilawal Bhutto Zardari

Wedding

Wedding Rumors

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div