Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

میسورو ایئرپورٹ کو ٹیپو سلطان سے موسوم کرنے پر بی جے پی آگ بگولہ

میں میسورو ہوائی اڈے کا نام بدل کر ٹیپو سلطان ہوائی اڈے کرنے کی تجویز پیش کرتا ہوں، ایم ایل اے پرساد ابایا
شائع 15 دسمبر 2023 10:10pm
تصویر بشکریہ ڈی ایچ / فائل
تصویر بشکریہ ڈی ایچ / فائل

بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے ایم ایل اے پرساد ابایا نے میسورو ہوائی اڈے کا نام ٹیپو سلطان کے نام پر رکھنے کی تجویز پیش کی ہے ، جس پر کرناٹک اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ممبران اسمبلی نے سخت تنقید کی ہے۔

کرناٹک اسمبلی میں کانگریس کے ایم ایل اے پرساد ابایا کی جانب سے میسورو ہوائی اڈے کا نام ٹیپو سلطان کے نام پر رکھنے کی تجویز پیش کی تو بی جے پی کے ارکان اسمبلی آگ بگولہ ہوگئے اور حریف سیاسی رہنما کو آڑہے ہاتھوں لیا۔

ہبلی دھارواڑ (ایسٹ) کے ایم ایل اے کی جانب سے یہ تجویز جمعرات کو اس وقت سامنے آئی جب ریاستی حکومت کی جانب سے ہوائی اڈوں کے نام تبدیل کرنے کے لئے مرکز کو خط لکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیشن کے دوران ابایا نے کہا، ’میں میسورو ہوائی اڈے کا نام بدل کر ٹیپو سلطان ہوائی اڈے کرنے کی تجویز پیش کرتا ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’ہمارے ہبلی ہوائی اڈے کے لیے، ہم اس کا نام سنگولی ریانا رکھنا چاہتے ہیں۔ ہم بیلگاوی ہوائی اڈے کا نام کٹور رانی چنما کے نام پر، شیموگا ہوائی اڈے کا نام راشٹرکاوی کوویمپو کے نام پر اور وجے پور ہوائی اڈے کا نام جگجیوتی بسونا کے نام پر رکھنا چاہتے ہیں۔

india

Tipu Sultan

Mysuru airport

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div