Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی سے پہلے خاتون منیجرعمارت سے گر کرہلاک ہوئی تھی، نئی تحقیقات شروع

دیشا سیلان ملاڈ میں بُلند عمارت سے گر کر ہلاک ہوئی تھیں، کچھ دن بعد سشانت بھی مردہ پائے گئے تھے
شائع 16 دسمبر 2023 10:40am

ممبئی پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ منیجر دیش سالین کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، خصوصی ٹیم نے جمعہ 15 دسمبر کوملاڈ میںں اس عمارت کا جائزہ لیا جہاں دیشا مردہ پائی گئی تھیں

28 سالہ دیشا سالین 8 جون 2008 کو بُلند عمارت سے گرکرہلاک ہوئی تھیں، جس کے کچھ دن بعد 34 سالہ سشانت راجپوت بھی ممبئی کے مضافاتی علاقے باندرہ میں اپنے فلیٹ میں مردہ لٹکے ہوئے پائے گئے تھے۔

خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (نارتھ) راجیو جین کر رہے ہیں۔ ایک افسر نے پی ٹی آئی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس اجے کمار بنسل کی نگرانی میں مالوانی پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر چیماجی آدھو اور ان کی ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔

اس معاملے سے جڑے لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے اور ٹیم دیشا سالین کے والدین سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کی جانب سے گزشتہ سال ریاستی اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں اس تحقیقات کا اعلان کیے جانے پر دیشا کے والدین نے مخالفت کی تھی۔

انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ، ’کیا ایس آئی ٹی ہماری بیٹی کو واپس لائے گی؟ یہ سب کیوں کیاجارہا ہے؟ ممبئی پولیس نے اس معاملے کو پہلے ہی بند کر دیا ہے۔ بہت سی تحقیقات پہلے کی جا چکی ہیں، پھر اب کیوں؟‘

دیشا کے والد ستیش سالین نے بھی پولیس کو خط لکھ کر کہا تھا کہ انہیں اپنی بیٹی کی موت میں کسی سازش کا شبہ نہیں ہے۔

تاہم یہ معاملہ اس وقت سیاسی شکل اختیار کر گیا جب مہاراشٹر کی مہایوتی حکومت کے رہنماؤں نے شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم ایل اے آدتیہ ٹھاکرے کے خلاف الزامات لگائے۔

خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے قیام کے اعلان سے قبل شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ راہل شیوالے نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ ریا چکرورتی کو ’اے یو‘ سے 44 کال موصول ہوئی تھیں، جنہیں بہار پولیس نے آدتیہ ٹھاکرے کے نام سے پکارا ہے۔

بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے نے بھی سوال کیا تھا کہ جس رات سالین مردہ پائی گئی تھی اس رات وہاں کون سا وزیر تھا۔ نتیش رانے نے مطالبہ کیا تھا کہ سشنانت سنگھ راجپوت اور دیشا کے معاملوں میں آدتیہ ٹھاکرے کا نارکو ٹیسٹ کرایا جائے۔

اس کے بعد مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کی جانب سے خصوصی ٹیمم کی تشکیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

Bollywood

Sushant Singh Rajput

disha salian

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div