Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی پنجاب کا سیٹ ایڈ جسٹمنٹ سے متعلق اہم فیصلہ

دونوں جماعتوں کے درمیان ماڈل ٹاؤن لاہور میں دوسری بیٹھک لگی
شائع 16 دسمبر 2023 09:28pm

پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) پنجاب کے درمیان سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کیلئے ماڈل ٹاؤن لاہور میں دوسری بیٹھک لگی۔

ملاقات میں حافظ نصیر احمد احرار، احسن اقبال، راؤ عبدالقیوم اور سید زکریا شاہ شریک ہوئے ۔ جس میں انتخابات اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رہنماؤں نے مرکزی قیادتوں کو اعتماد میں لے کر بات چیت کو آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ سیاسی امور سے متعلق مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

ٹی ٹی پی کے مسئلے پر افغان طالبان سے مذاکرات کی ذمہ داری مولانا فضل الرحمان کو دی گئی ہے؟

8 فروری کو ہونے والا الیکشن عوام کی زندگیوں میں بہتری لائے گا، نواز شریف

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عنقریب جے یو آئی (ف) اور مسلم لیگ ن ایک فارمولے پر متفق ہو جائیں گے۔

PMLN

Nawaz Sharif

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

Election Schedule 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div