Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے مات دے دی

450 رنز کے تعاقب میں پوری پاکستانی ٹیم 89 رنز پر آؤٹ ہوگئی
شائع 17 دسمبر 2023 02:31pm
فوٹو:سوشل میڈیا
فوٹو:سوشل میڈیا

گزشتہ روز آسٹریلیا نے اپنی تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنائے۔ عثمان خواجہ 34 اور اسٹیون اسمتھ 43 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔

آج کھیل کے آغاز پر مچل مارش اور عثمان خواجہ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم عثمان خواجہ 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد آسٹریلیا نے 233 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی بیٹنگ ڈیکلیئر کرکے پاکستان کو 450 رنز کا ہدف دے دیا۔

450 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم آسٹریلوی بالرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، اور پوری ٹیم 89 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، اور پاکستان کو 360 رنز سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو اس کی پہلی وکٹ دو رنز پر گر گئی، اوپنر عبداللہ شفیق دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 17 رنز کے مجموعے پر پاکستانی کپتان شان مسعود دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، 19 رنز پر پاکستانی اوپنر امام الحق بھی10 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔

پاکستان ٹیم 48 رنز تک پہنچی تو بابراعظم 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، وکٹ کیپر سرفراز احمد نے 4 اور سلمان علی آغا نے 5 رنز بنائے اور دونوں پویلین لوٹ گئے، فہیم اشرف پانچ رنز، عامر جمال 4 رنز اور خرم شہزاد صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 24 رنز بنا کر نمایاں رہے، جب کہ آسٹریلیوی اسپنر نیتھن لائن نے ٹیسٹ کیریئر کی 500 وکٹیں مکمل کیں، اور وہ 500 وکٹیں حاصل کرنے والے آسٹریلیا کے تیسرے اور ٹیسٹ کی تاریخ کے آٹھویں بولر بن گئے۔

Pakistan vs Australia

Perth Test

aus vs pak

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div