Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

دودھ پلائی کی رسم کے دوران دولہا دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

دولہا کو دل کا دورہ پڑنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2023 08:04pm

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں شادی کی تقریب سوگ میں بدل گئی، جہاں دلہا دودھ پلائی کی رسم کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

تحصیل ڈسکہ کے تھانہ ستراہ کی حدود میں شادی کی تقریب اس وقت سوگ میں بدل گئی جب شادی ہال میں آئی بارات کا دلہا کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملا۔

گزشتہ رات تحصیل پسرور کے نواحی علاقے ادوکی کھیرے کا دولہا نعیم دلہن بیاہنے ستراہ کے شادی ھال پہنچا تو دوران تقریب دولہا کی ہارٹ اٹیک سے موت واقع ہوگئی، دل کا دورہ پڑنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دلہے کی موت کا سن کر حال میں کہرام مچ گیا، دولہے کو مقامی نجی اسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

Heart Attack

Groom

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div