Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

برائیڈل کوٹیور ویک میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی دیکھنے والوں کو بھاگئی

تین روزہ فیشن شو میں سائرہ رضوان، شیزا حسن، مہدی، حسن شہریار یاسین اور دیگر ڈیزائنرز کے ملبوسات پیش کیے گئے
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2023 04:00pm
تصویر: انسٹاگرام
تصویر: انسٹاگرام

پاکستان میں سال 2023 کے برائیڈل کوٹیورشومیں فلسطینیوں سےاظہاریکجہتی کو سوشل میڈیا پرسراہا جارہا ہے۔

اس شو کے دوران پاکستانی ڈیزائنرز اور ماڈلز غزہ اور فلسطینیوں کی حمایت میں پیش پیش رہے۔

معروف اداکار اور ماڈل احسن خان بھی اسی شو کا حصہ تھے، شو کے دوسرے روز اداکار ایک پلے کارڈ کے ساتھ اسٹیج پر نمودار ہوئے تھے جس پر فلسطین میں امن کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

احسن خان کی ریمپ پر چلتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ہاتھ میں پکڑے پلے کارڈ کے ذریعے وہ اپیل کر رہے ہیں کہ وہ اسرائیل کی بربریت پر اپنی آواز بُلند کریں۔

کالے رنگ کی شیروانی زیب تن کیے احسن خان نے ناظرین کو اپنے اس اقدام سے کافی متاثر کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عمران راجپوت نے بھی برائیڈل کوٹیور کے دوسرے دن کا افتتاح فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے ساتھ کیا تھا۔

شو میں سفید اور سیاہ فش نیٹ ’کیفیہ‘ میں ماڈل دولہوں کی قطار بھی دیکھی گئی جو معصوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تین روزہ فیشن شو میں سائرہ رضوان، شیزا حسن، مہدی، حسن شہریار یاسین اور دیگر ڈیزائنرز نے اپنے ڈیزائن اسٹیج پر پیش کیے۔

ہوٹل پرل کانٹی نینٹل میں تین روز (15 سے 17 دسمبر) تک جاری رہنے والے برائیڈل کوٹیور ویک کے گرینڈ فائنل نے اتوار کی رات ناقابلِ فراموش لمحات کے ساتھ اسٹیج کو جگمگایا۔

پاکستان

Pakistani Actor

fashion

lifestyle

سلیبریٹی

ahsan khan

BRIDAL DRESSES

palestine solidarity

Ramp Walk

BCW

MODEL

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div