Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

جلاؤ گھیراؤ کیسز: بانی پی ٹی آئی اور اسد عمر بری

دونوں کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہوا تھا
شائع 18 دسمبر 2023 04:38pm

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کو 25 مئی کے لانگ مارچ میں جلاؤ گھیراؤ کے کیسز میں بری کردیا۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے خلاف 25 مئی لانگ مارچ جلاؤ گھیراؤ کیسز میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کیسز کی سماعت ہوئی، سماعت سول جج نوید خان نے کی۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو کیسز میں بری کردیا، اور کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

asad umar

imran khan

pti leaders

PTI Leaders arrested

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div