Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

کراچی میں موسم کیسا رہے گا، محکمہ مومسیات نے پیشگوئی کردی

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 10ویں نمبر پر آگیا
شائع 19 دسمبر 2023 09:38am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

محکمہ موسمیات نے شہر قائد کی آئندہ 24 گھنٹوں کی موسمی صورتحال کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔

موسم کی صورتحال بتانے والے ادارے کے مطابق شہر قائد میں مغربی سسٹم کے اثرات نمودار ہونا شروع ہوتے ہی کوئٹہ کی سرد ہوائیں چل پڑی ہیں۔

کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ہے، شمال مشرق سے ہوائیں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں، آج صبح شہر کی فضاؤں پر دھند چھانے کی وجہ سے حدنگاہ متاثر ہوئی۔

دوسری جانب ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 10ویں نمبر پرہے، شہر میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 166 ریکارڈ کی گئی۔

karachi

karachi weather

Met Office

AQI

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div