Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

جلاؤگھیراؤکیس: بانی پی ٹی آئی اور اسد عمر کیخلاف مقدمہ ثابت نہیں سکا، عدالتی فیصلہ جاری

ایف آئی آر میں حوصلہ افزائی کے ذرائع تحریر نہیں کیے گئے، تحریری فیصلہ
شائع 19 دسمبر 2023 04:54pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کو جلاؤ گھیراؤ کیسز میں بری کردیا تھا، جس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے بانی پی ٹی آئی اور اسدعمر کے خلاف کار سرکارمیں مداخلت اور توڑ پھوڑ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اسد عمر کو جرم کی حوصلہ افزائی کے زمرے میں ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا، لیکن ایف آئی آر میں حوصلہ افزائی کے ذرائع تحریر نہیں کیے گئے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ کی جانب سے ملزمان کی جائے وقوعہ پر موجودگی کا دعویٰ نہیں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور اسد عمر کا تعلق جرم سے جوڑنے کیلئے شواہد ناکافی ہیں، اور شواہد نہ ہونے کی بنا پر دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ ثابت نہیں سکا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اسد عمر کی بریت کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں، اور دونوں ملزمان کو مقدمے سے بری قرار دیا جاتا ہے۔

asad umar

imran khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div