Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پاکستان میں الیکشن سے قبل استعمال ہونیوالی وائس کلون تکنیک کیا ہے؟

صارفین مطلوبہ ڈیجیٹل ڈیٹا فراہم کر کے اپنے مطلوبہ شخص کا ایک ڈیجیٹل کلون تیار کر سکتے ہیں
اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2023 12:16pm
Voice clone technique was used before the general elections in Pakistan - Aaj News

ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل وائس کلون تکنیک کا استعمال ہونے لگا۔

گزشتہ اتوار کو ایک ’ورچوئل جلسے‘ میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد لی گئی، مصنوعی ذہانت کے سافٹ ویئر کی مدد سے کوئی بھی شخص ایک چیٹ بوٹ کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

وہ جیٹ بوٹ سوالات کا فوری جواب دے سکتا ہے جب کہ اس ڈیجیٹل ہمشکل کو اپنی آواز اور لہجے میں لکھنے کی تربیت بھی دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریک انصاف ورچوئل جلسے میں عمران خان کے خطاب کیلئے مصنوعی ذہانت استعمال ہوئی، عالمی میڈیا کا انکشاف

’پی ٹی آئی بوٹس سے باٹس پر آگئی‘

اس حوالے سے کئی کمپنیاں اپنے صارفین کو یہ موقع فراہم کرتی ہیں کہ وہ مطلوبہ ڈیجیٹل ڈیٹا فراہم کر کے اپنے مطلوبہ شخص کا ایک ڈیجیٹل کلون تیار کر سکتے ہیں جیسا کہ نیوز پڑھنے والا چینی پریزنٹرسوالوں کے جوابات بھی دے سکتا ہے۔

کویت کی بھی ایک میڈیا ایجنسی نے آن لان خبریں پڑھنے کے لیے یہ نیوز اینکر متعارف کرایا۔

انسان اب مصنوعی ذہانت سے اتنا متاثر ہونے لگے ہیں کہ انہی کا انداز اپنانے لگے۔

چین کے ایک ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی ویٹر کو دیکھ کر سب کو یہی لگتا ہے کہ مصنوعی ذہانت کا کمال ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

روبوٹ جیسی دکھنے والی یہ حقیقی خاتون ہیں جو گاہکوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے روبوٹ کی ایکٹنگ کرتی ہیں۔

Artificial Intelligence

information technology

Voice Clone

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div