Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

جے یو آئی نے اختر مینگل کو اپنا امیدوار بنا لیا

پی بی 19 سے بی این پی جے یو آئی کی حمایت کرے گی
شائع 23 دسمبر 2023 12:43pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی - ایف) نے عام انتخابات 2024 کے لیے ابی این پی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اختر مینگل کو اپنا امیدوار بنا لیا۔

سردار اختر مینگل اور جے یو آئی کے مرکزی سرپرست مولانا قمرالدین نے خضدار میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پریس کافرنس میں اعلان کیا کہ این اے 256 سے سردار اختر مینگل جے یو آئی اور بی این پی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے جب کہ پی بی 18 سے بی این پی جے یو آئی کی حمایت کرے گی جس کے امیدوار غلام سرور ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کے علاوہ کونسی جماعتیں اپنا انتخابی نشان کھو چکی ہیں؟

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو تشہیری ہورڈنگز اتوار تک ہٹانے کی ڈیڈ لائن دے دی

پی بی 19 سے بی این پی جے یو آئی کی حمایت کرے گی جس کے امیدوار میریونس عزیز زہری ہوں گے جب کہ پی بی 20 سے جمعیت علمائے اسلام بلوچ نیشنل پارٹی امیدوار اختر مینگل کی حمایت کریں گے۔

بلوچستان

BNP

JUIF

AKHTAR MENGAL

Seat adjustment

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div