Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

بھارتی پروفیسر تقریب سے خطاب کے دوران اسٹیج پر ہی چل بسے

انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کانپور کے پروفیسر سمیر کھانڈیکر طلبہ کو صحت سے متعلق مشورے دے رہے تھے
شائع 24 دسمبر 2023 11:41am

بھارت کے شہر کانپور میں یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کے دوران ایک سینئر پروفیسر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ 55 سالہ پروفیسر سمیر کھانڈیکر سابق طلبہ کی تقریب سے خطاب کے دوران صحت کا معیار بلند رکھنے سے متعلق مشورے دے رہے تھے۔ ان کے آخری الفاظ تھے ”اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھیے۔“

اتنا کہنے کے بعد پروفیسر سمیر کھانڈیکر کو تھوری سی بے چینی محسوس ہوئی۔ انہوں نے سینے میں درد محسوس کیا۔ وہ کچھ دیر کے لیے بیٹھ گئے۔

آڈیٹوریم میں موجود لوگ یہ سمجھے کہ وہ شاید تقریب کی مناسبت سے جذباتی ہوگئے ہیں اس لیے کسی کے ذہن میں یہ بات نہیں آئی کہ انہیں شاید دل کا دورہ پڑنے والا ہے۔

چند لمحات کے بعد پروفیسر سمیر کھانڈیکر کے چہرے پر پسینے کے قطرے نمودار ہوئے اور وہ گرگئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں پہنچے تک وہ اس جہانِ فانی سے رخصت ہوچکے تھے۔

پروفیسر کھانڈیکر کو چار سال سے کولیسٹرول کی شکایت تھی اور ان کا باضابطہ علاج بھی چل رہا تھا۔ وہ مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کانپور سے بی ٹیک کی ڈگری لی اور جرمنی سے پی ایچ ڈی کی۔ ان کے نام پر 8 پیٹنٹ رجسٹرڈ ہیں۔

دودھ پلائی کی رسم کے دوران دولہا دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

Heart Attack

INDIAN PROFESSOR

IIT KANPUR

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div