Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کراچی میں جنوری سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی

گلگت بلتستان اور بالائی کے پی میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان
شائع 24 دسمبر 2023 07:28pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

کراچی میں تیز ہواؤں کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوری میں یہ شدت مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں، شہر میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے، اور آئند 24 گھنٹوں میں خشک موسم کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جب کہ جنوری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا، گلگت بلتستان اور بالائی کے پی میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے، جب کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ میں دھند اور اسموگ رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، اور رات کے وقت مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، پیر کے روز شہر میں موسم سرد اور خشک جب کہ شام اور رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

پنجاب

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آج (اتوار) رات بیشتر بالائی اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود، جب کہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گردو نواح میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب میں پیر کے روز بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جب کہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سرد جب کہ شام اور رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گردو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں اتوار کی رات بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، تاہم چترال، دیر، سوات، کرم، مالاکنڈ اور کوہستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔ مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، تحت بائی اور ڈی آئی خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختون خوا میں پیر کے روز بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جب کہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، صبح اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ ،پشاور اور ڈی آئی خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ جب کہ شام اور رات میں صوبہ کے مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

بلوچستان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آج بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ اگلے24 گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے، پیر کے روز بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جب کہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

سندھ

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

سندھ میں پیر کے روز بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان

کشمیر میں آج رات موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جب کہ گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔

پیر کے روز کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت اسکردو لہہ میں منفی 08، ہنزہ منفی 05 ، کالام اور گوپس منفی 04، کوئٹہ، قلات، زیارت اور گلگت میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ نوکنڈی میں 4، سبی میں 7، تربت میں 11، جیونی میں 12 اور گوادر میں 13 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Cold Weather

Karachi Water and Sewerage Board

Cold Wave

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div