Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پارٹی سربراہان کی فہرست سے بانی پی ٹی آئی کا نام ہٹا دیا گیا

الیکشن کمیشن نے فہرست میں تحریک انصاف کو بغیر قیادت کے ظاہر کیا
اپ ڈیٹ 24 دسمبر 2023 08:41pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارٹی سربراہان کی فہرست سے بانی پی ٹی آئی کا نام ہٹا دیا، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست کے مطابق الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہان کی فہرست سے بانی پی ٹی آئی کا نام ہٹا دیا۔

الیکشن کمیشن نے فہرست میں تحریک انصاف کو بغیر قیادت کے ظاہر کیا ہے۔

اس کے علاوہ پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کو بھی بطور سیاسی جماعت فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

ویب سائٹ پر جاری فہرست کے مطابق الیکشن کمیشن میں 175 سیاسی جماعتیں ہیں۔

دوسری طرف الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی خصوصی نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ترجیحی فہرست روک دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان نہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی ترجیحی فہرست جاری نہیں کی تھی۔ خصوصی نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجیحی فہرست میں 20 افراد شامل ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی ترجیحی فہرست چھ ناموں پر مبنی ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی ترجیحی فہرست میں منزہ حسن پہلے اور فردوس عاشق دوسری ترجیح ہیں۔

غیر ملکی مبصرین کی درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے غیر ملکی مبصرین کی درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 20 جنوری تک توسیع کردی۔

اس سے قبل غیر ملکی مبصرین سے کہا گیا تھا کہ وہ 20 جنوری تک اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔

غیر ملکی مبصرین کے حوالے سے فیصلہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اس موقع پر وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور انٹیلی جنس حکام بھی موجود تھے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اجلاس کو بتایا کہ 2 لاکھ ایکریڈیشن کارڈز پرنٹ کیے جا چکے ہیں۔ غیر ملکی مبصرین سے متعلق معاملات کی نگرانی اوپن ڈور پالیسی کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک پاکستان میں مقیم غیر ملکی میڈیا کے 103 نمائندوں کے جوابات موصول ہو چکے ہیں۔

imran khan

Election 2024

PTI bat symbol

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div