Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

انڈے پہنچ سے باہر ہونے لگے، فی درجن قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

اسلام آباد، پشاور اور فیصل آباد میں اںڈوں کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوا
شائع 26 دسمبر 2023 12:03pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملک میں انڈوں کی فی درجن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق انڈے فی درجن 420 روپے تک پہنچ گئے ہیں، اسلام آباد، پشاور اور فیصل آباد میں اںڈوں کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ سیالکوٹ میں انڈے فی درجن 410 روپے جب کہ راولپنڈی، گوجرانوالا، لاڑکانہ اور ملتان میں انڈے 400 روپے فی درجن دستیاب ہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کوئٹہ، بنوں میں بھی انڈے فی درجن 400 روپے میں دستیاب ہیں، خضدار، سکھرمیں فی درجن انڈے 390 روپے میں فروخت ہونے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک ہفتے میں فی درجن انڈے 100 روپے مہنگے

ابلے ہوئے انڈوں کے چھلکے الگ کرنا بہت آسان

اس کے علاوہ کراچی، بہاولپور اور حیدرآباد میں انڈے فی درجن 380 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد

Pakistan Bureau of Statistics

eggs

Bureau of statistics Pakistan

chicken eggs

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div