Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

شدید دھند کے باعث لاہور جانیوالی پروازیں اور ٹرینوں میں تاخیر، موٹرویز بھی بند

جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 471 میں بھی تاخیر
اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2023 01:53pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پنجاب میں شدید دھند کے باعث لاوہر آنے والی ملکی و غیر ملکی پروازیں سمیت ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

لاہور ائر پورٹ پر دھند اور تکنیکی وجوہات کے باعث اندرون اور بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کا شیڈول متاثر ہو گیا۔

پاکستان انٹرنینشل ائر لائنز (پی آئی اے) اور نجی ایئر لائنز کی کراچی سے لاہور آنے والی تین پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

نجی ایئرلائن کی ابوظبی سےلاہورآنےوالی پرواز جب کہ جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 471 بھی تاخیر ہوگئی ہے۔

پنجاب میں شدید دھند کے باعث ملکی و غیر ملکی پروازوں کے بعد لاہور جانے والی ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق پنجاب میں دھند کے باعث قراقرم، بزنس اور کراچی ایکسپریس تاخیر کا شکار ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ قراقرم ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کے بعد شام ساڑھے چار بجےروانہ ہوگی جب کہ بزبس ایکسپریس میں تین گھنٹے کی تاخیر ہے جسے 7 بج کر 15 منٹ پر روانہ کیا جائے گا۔

پاکستان ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی ایکسپریس ساڑھے پانچ گھنٹے تاخیر کے بعد 6 کے بجائے ساڑھے 11 بجے روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب اور سندھ میں شدید دُھند کے باعث موٹرویز بند، لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

مصنوعی بارش کا اثر ختم، پنجاب میں شدید دھند

شدہد دُھند کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ سرور، ایم تھری فیض پور سے رجانہ، ایم فور شیرشاہ سے شاہ کوٹ اور ایم فائیو ظاہر پیر سے روہڑی تک بند کر دی گئی۔

موٹر وے پولیس نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے شہریوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خراب ائرکوالٹی انڈیکس کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صبح سویرے لاہور کا پہلا اورکراچی کا چوتھا نمبر ہے۔

lahore

fog

flight operation

smog

lahore airport

Punjab fog

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div