Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

مصنوعی بارش کا اثر ختم، پنجاب میں شدید دھند، موٹروے مختلف مقامات سے بند

ادھر پشاور میں بارش کے بعد خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2023 11:18am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور میں مصنوعی بارش کا اثر ختم ہوگیا ہے، جس کے بعد شہر میں اسموگ ایک بار پھربڑھنے لگی ہے، اس کے علاوہ پنجاب بھر میں اسموگ مکمل طور پر ختم نہ ہوسکی لیکن سردی بڑھتے ہی دھند میں اضافہ ہوگیا۔

اسموگ کے باعث لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 266 تک پہنچ گیا ہے۔

اسموگ نے شہریوں کو مختلف امراض میں مبتلا کر رکھا ہے، طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہر طرف دھند کا راج ہے جب کہ حد نگاہ انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند کردی گئی، اس ضمن میں موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی۔

ادھر اسلام آباد و گردونواح میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تو دوسری جانب پشاور میں بارش کے بعد خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

fog

smog

Punjab fog

Lahore smog

islamabad rain

peshawar rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div