Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
27 Shawwal 1445  

انتخابی نتائج کو کوئی خطرہ نہیں، الیکشن کمیشن کو وضاحت کیوں کرنا پڑی؟

الیکشن کمیشن کا تمام آپریشنل اور آئی ٹی نظام تسلی بخش انداز سے کام کر رہا ہے، ترجمان
شائع 27 دسمبر 2023 07:04pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای ایم ایس سے انتخابی نتائج کی ترسیل اورٹیبولیشن کو کوئی خطرات لاحق نہیں ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان خبروں کے بعد کہ الیکشن کمیشن کا ای ایم ایس (EMS) ناکام ہوگیا ہے، ایسی کسی بھی خبر کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کا تمام آپریشنل اور آئی ٹی نظام تسلی بخش انداز سے کام کر رہا ہے اور کمیشن کو عام انتخابات 2024 کے انعقاد کے لیے جاری مراحل میں کسی قسم کی رکاوٹ اور دشواری کا سامنا نہیں ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن نے ایک خود کار اور جدید الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیار کیا ہے جسے پریزائیڈنگ افسران سے ریٹرننگ افسران تک انتخابی نتائج کی ترسیل اور مرتب کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا، اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور اس خود کار نظام کی متعدد دفعہ ٹیسٹنگ بھی ہو چکی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ای ایم ایس(EMS) سسٹم میں ریٹرننگ آفیسروں کی معاونت کے لیے کچھ اضافی فنکشن بھی شامل کیے گئے ہیں تاکہ انتخابات کے ابتدائی مراحل کے دوران بھی ڈیٹا کو آئندہ استعمال کے لیے محفوظ کیا جاسکے تاہم دور دراز علاقہ جات جہاں انٹرنیٹ کینکٹیوٹی کے مسائل سامنے آئے، وہاں پر ریٹرننگ افسران کو نامزد امیدواروں کی فہرستیں الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمشنر، علاقائی الیکشن کمشنر اور ضلعی الیکشن کمشنر کو بھجوانےمیں کچھ سرسری دشواریاں پیش آئی ہیں، کیونکہ الیکشن کمیشن نے EMS میں یہ اضافی فنکشن صرف اور صرف ریٹرننگ آفیسرو ں کی معاونت لے لیے مہیا کیے ہیں۔

ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ ای ایم ایس (EMS) کا بنیادی مقصد الیکشن نتائج کی ترسیل اور ٹیبولیشن مرتب کر نا ہے، اس سسٹم کا استعما ل صرف پولنگ ڈے کے دن ہوگا، فی الوقت یہ کہنا کہ ای ایم ایس ناکام ہوگیا ہے جبکہ اسے ابھی آپریشنلائز نہیں کیا گیا، من گھڑت اورغیر سنجیدہ ہے۔

مزید پڑھیں

ملک بھر سے کاغذات نامزدگی کی مدد میں کتنی رقم قومی خزانے میں جمع ہوئی؟

الیکشن کمیشن کی بعض ٹی وی چینلز پر ترجمان پنجاب الیکشن کمشنر سے منسوب خبر کی تردید

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کی نگرانی کیلئے کنڑول روم قائم کرنے کا فیصلہ

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ای ایم ایس سے انتخابی نتائج کی ترسیل اورٹیبولیشن کو کوئی خطرات لاحق نہیں ہیں اور الیکشن کمیشن عام انتخابات 2024 کے لیے اپنی تیاریوں اور اس میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے استعمال سے مکمل طور پر مطمئن ہے۔اس حوالے سے بعض حلقوں میں سامنے آنے والے خدشات اور اندیشے بے بنیاد ہیں۔

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div