Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 62 ہزار کی پھر حد بحال

100 انڈیکس اوپر اور ڈالر نیچے آگیا
اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2023 07:38pm
فوٹو — رؤٹرز/ فائل
فوٹو — رؤٹرز/ فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ جبکہ انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔

بینچ مارک کے ایس اے 100 انڈیکس میں دوران ٹریڈنگ 1800 پوائنٹس سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا اور مارکیٹ میں 62 ہزار کی حد دوبارہ بحال ہوئی۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 11 سو 88 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 52 پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ 100 انڈیکس گزشتہ روز 60 ہزار 863 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ادھر کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:

روپے کی قدر میں مسلسل 12ویں روز اضافہ، ڈالر سستا ہوگیا

ملک میں ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد 53 لاکھ تک پہنچ گئی

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 20 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی جو آج جمعرات کو 281 روپے 93 پیسے ہوگئی۔

dollar vs rupee

100 index

dollar prices

KSE 100 Index

Pakistan Stock Exchange (PSX)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div