Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی گریجویٹس کے سینٹرلائزڈ ٹیسٹ رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

ٹیسٹ کی تاریخ 7 جنوری 2024 کو برقرار رہے گی، ایچ ای سی
شائع 29 دسمبر 2023 04:43pm
فوٹو – فائل
فوٹو – فائل

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی گریجویٹس کے لیے منعقد ہونے والے سینٹرلائزڈ ٹیسٹ میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 3 جنوری 2024 تک توسیع کر دی ہے، تاہم ٹیسٹ کی تاریخ 7 جنوری 2024 کو برقرار رہے گی۔

رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا فیصلہ تمام سرکاری اور نجی شعبے کے ایچ ای آئیز کے وائس چانسلرز اور کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی کے شعبہ جات کے سربراہان کی ایک ورچوئل میٹنگ میں کیا گیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ زیادہ سے زیادہ اہل طلباء سبجیکٹ ٹیسٹ کے لئے خود کو رجسٹر کریں اور اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

چیئرمین ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں بالخصوص آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس ڈپارٹمنٹس کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ساتویں سمسٹر کے طلبہ اپنا اندراج کرائیں اور ٹیسٹ میں حصہ لیں۔ انہوں نے ایچ ای آئیز پر زور دیا کہ وہ ٹیسٹ کے تمام پہلوؤں کے بارے میں ہموار مواصلات کے لئے اپنے فوکل پرسنز کی نامزدگی میں تیزی لائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آئی ٹی گریجویٹس کو ہمیشہ بدلتی ہوئی آئی ٹی صنعت میں مہارت حاصل کرنے کے لئے ضروری مہارتوں ، علم اور خصوصیات سے لیس کیا جائے۔

ایچ ای سی کے مطابق تسلیم شدہ سرکاری اور نجی شعبے کی یونیورسٹیوں اور ملحقہ کالجوں میں پیش کردہ کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی سے متعلق مضامین کے ساتویں سمسٹر میں داخلہ لینے والے طلباء، ورچوئل یونیورسٹی (وی یو) لنک( https://www.vu.edu.pk/GraduateTest/) کے ذریعہ اندراج کرسکتے ہیں۔

Higher Education Commission

تعلیم

MDCAT

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div