Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

نادرا نے شناختی کارڈ میں موجودہ پتہ کی تبدیلی آسان بنادی

اس حوالے سے گھر بیٹھے بھی معاونت حاصل کی جاسکتی ہے
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2023 11:54am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ پررہائشی پتہ تبدیل کروانے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

ایسے افراد جو اپنی رہائش تبدیل کرچکے ہیں یا اب دوسرے شہروں میں سکونت پزیر ہیں ان کے لیے نادرا کی جانب سے موجودہ پتہ تبدیلی کی درخواست پر کارروائی کو انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔

نادرا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پتہ تبدیل کروانے کے لیے ضروری دستاویزات مثلاً کرایہ نامہ، اسی پتہ پر اپنے یا خاندان کے کسی فرد کے نام پر یوٹیلٹی بل، یا اسی پتہ پر خاندان کے کسی فرد کا شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور موجودہ پتہ درست کرائیں۔

صارفین کی سہولت کے لیے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے قریبی نادرا رجسٹریشن سنٹر تشریف لائیں ، لوکیشن کی رہنمائی کے لیے نادرا کی رہبر موبائل ایپ سے مدد لی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ موبائل ایپ ’پاک آئی ڈی‘ بھی آپ کی مدد کرسکتی ہے۔

عوام کو زحمت سے بچانے والے نادرا کوڈز، اب اپنا کام گھر بیٹھے کروائیں

نادرا سے فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ

گھر بیٹھے معاونت یا معلومات حاصل کرنے کے لیے نادرا ہیلپ لائن 051111786100 اور موبائل پر 1777 ملائیں یا نادرا کی ویب سائٹ http://nadra.gov.pk وزٹ کریں۔

NADRA

Change your address

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div