Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

حکومت نے آئی ایم ایف کے ہدف سے بھی زیادہ ٹیکس جمع کر لیا

ایف بی آرنے ہدف سے 32 ارب روپے زائد ٹیکس اکھٹا کیا
اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2023 05:04pm
فوٹو — رؤٹرز
فوٹو — رؤٹرز

ایف بی آرنے ہدف سے 32 ارب روپے زائد ٹیکس اکھٹا کرلیا ہے، جب کہ رواں مالی سال کے چھ ماہ کی وصولیاں آئی ایم ایف سے طے شدہ ہدف سے زائد ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آرنے ہدف سے 32 ارب روپے زائد ٹیکس اکھٹا کرلیا ہے۔ جولائی تا دسمبر 4425 ارب روپے ہدف کے مقابلے میں4457 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں رہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دسمبر میں ایف بی آر کی وصولیاں 974 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں اب تک 972 ارب روپے ہیں، اور جولائی تا نومبر کے دوران ایف بی آر وصولیاں 3485 ارب روپے رہیں۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے چھ ماہ کی وصولیاں آئی ایم ایف سے طے شدہ ہدف سے زائد ہیں، ہدف سے زائد وصولیاں آئی ایم ایف پروگرام کے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔

FBR

IMF

tax collection

Taxes

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

tax payers

Tax refunds

INCOME TAX RETURN

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div