Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ میں شعیب شاہین کی ’غیر سنجیدگی‘ پر پی ٹی آئی کے حامیوں کی تنیقد

چیف جسٹس نے شعیب شاہین کو وقفے کے بعد بلا لیا
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2024 03:02pm

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو عام انتخابات میں لیول پلئنگ فیلڈ دینے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین چیف جسٹس کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ میں کوئی بات کرنا چاہتا ہوں۔

شعیب شاہین نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ لیول پلئنگ فیلڈ کیلئے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وقفہ کے بعد آجائیں آپ کو سن لیتے ہیں۔

کافی دیر تک جب شعیب شاہین مبینہ طور پر واپس کمرہ عدالت میں نہ پہنچے تو سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حامیوں نے شعیب شاہین پر تنقید شروع کردی اور کہا کہ وہ کمرہ عدالت میں پیش ہونے کے بجائے باہر میڈیا سے بات کرتے رہے ہیں اور چیف جسٹس اس دوران اٹھ کر چلے گئے۔

تنقید کرنے والوں میں نجی ٹی وی سے وابستہ صدیق جان بھی شامل تھے جو پی ٹی آئی کے سخت حامی تصور کیے جاتے ہیں۔

’یوٹیوبر اور سوشل میڈیا والے دخل اندازی نہ کریں‘

دوسری جانب شعیب شاہین نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کی اور پی ٹی آئی کے حامی یوٹیوبرز پر تنقید کرتے کہا کہ اب سوشل میڈیا نے تو اس بات کا فیصلہ نہیں کرنا کہ تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کی کیا سٹریٹجی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں شعیب شاہین نے کہا کہ یوٹیوبر اور سوشل میڈیا والے پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات میں داخل اندازی نہ کریں انہیں باہر بیٹھ کر کیا پتا کہ ہمیں کیا مشکلات درپیش ہیں اور ہم کیا کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بہترین کام کر رہی ہے لیکن ہم بات یوٹیوبرز کو نہیں بتاسکتے، آپ تجاویز دے سکتے ہیں۔

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

level playing field

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div